حیدرآباد۔14۔مئی (اعتماد نیوز) کشن باغ علاقہ میں آج سکھ اور مسلمانوں میں
فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے اس علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ اشرارکی
جانب سے حملوں کے نتیجہ میں تین مسلمان ہلاک ہوگئے۔ اور 14افراد زخمی
ہوگئے۔ کئی گاڑیوں کو نقصان پہونچایا۔ اور مختلف جگہ پتھراؤ بھی کیا۔ اس
کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس کو بھاری تعداد میں اس علاقہ میں متعین کر
دیا
گیا۔ پولیس کی جانب سے اشرار پر فائرنگ بھی کی گئی۔ جسکے نتیجہ میں
اشرار میں سے 6 زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ اطلاع ملتے ہی احمد پاشادہ قادری
معتمد مجلس اتحاد المسلمین اس علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے پولیس سے نمائندگی
کی۔ چنانچہ پولیس نے اس کے خلاف سختی سے نوٹ لیتے ہوئے صبح 9بجے سے
راجیندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں کرفیو نافذ کر دی۔ ذرائع کے مطابق اس
وقت حالات سب قابو میں ہیں۔